متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں اسکولوں میں واپس آنے والے تمام طلباء کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام کی جانب سے تمام نجی اور چارٹر اسکولوں کے طلباء کے لیے اسکول میں تعلیم کے لیے واپس آنے کے 14 دنوں کے اندر اندر کورونا کے پی سی آر یا سالیوا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا لازمی قرار دے دیا۔ مزید برآں، اس قانون کا اطلاع عمر اور ویکسینیشن اسٹیٹس سے قطع نظر تمام طلباء پر ہوتا ہے۔

حکام کے مطابق اس قانون کا اطلاق معذور طلباء، اسکولوں کی انتظامیہ اور تھرڈ پارٹی کانٹریکٹرز پر بھی ہوگا۔

ان قواعد و ضوابط کا اعلان ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج کی جانب سے تعلیمی سال 2021-22 کے آغاز کومد نظر رکھتےہوئے کیا گیا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے طلباء اور اسکولوں کی انتظامیہ کو ایک مخصوص تاریخ اور مخصوص سنٹروں پر کورنا ٹٰیسٹ کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ حکام کی جانب سے پہلے ہی تمام اسکولوں کو پی سی آر ٹیسٹوں کے حوالے سے شیڈیول بھیج دیا گیا ہے۔ تاکہ اساتذہ، انتظامیہ اور طلباء اپنے ٹیسٹ بروقت کروا سکیں۔

والدین اپنے بچوں کے اسکول سے رابطہ کر کے اسکول کا کوڈ، ٹیسٹنگ سنٹر کی لوکیشن اور تاریخ کا معلوم کر سکتے ہیں۔ جبکہ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طلباء اپنے خرچ پر بھی کسی بھی مرکز سے ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔

مزید برآں، 12 سال سے کم عمر طلباء اور معذور طلباء کسی بھی نجی یا سرکاری ٹیسٹنگ سنٹر سے اپنا کورونا ٹیسٹ بلکل مفت کروا سکتے ہیں۔ انہیں ٹیسٹ سنٹر میں ٹیسٹ کروانے کے لیے اپنی امارتی آئی ڈی دینی ہوگی اور میڈیکل اسٹاف کو بتانا ہوگا کہ وہ اسکول واپس جانے کےلیے پری انٹری ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button