متحدہ عرب امارات

بحرین میں پارلیمانی انتخابات سے قبل سائبر اٹیک ، مختلف سرکاری اور دیگر اہم ویب سائٹس ہیک کر لیے گئے

بحرین: بحرین نے سرکاری سطح پر تصدیق کی ہے کہ انتخابات سے قبل ہفتے کے روز ہیکر نے منصوبہ بندی کے تحت سائبر حملے کیے جس کے نتیجے میں اہم ویب سائیٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ پارلیمانی انتخابات سے چند گھنٹے قبل ہی سائبر اٹیک کیا گیا۔

 

اگرچہ وزارت داخلہ نے نشانہ بننے والی ویب سائٹس کی شناخت تو نہیں کی تاہم ملک کی سرکاری بحرین نیوز ایجنسی یا بحرین کی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ قابل رسائی نہیں تھی۔

 

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹس کو انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے اور منفی پیغامات پھیلانے کی مایوس کن کوششوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے پولنگ سٹیشنوں پر جانے والے شہریوں کے عزم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

 

انٹرنیٹ کے مختلف پلیٹ فارمز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لیے گئے اسکرین شاٹس میں ہیک ہونے کے بعد ایک تصویر دکھائی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ الطوفان نامی ایک نامعلوم اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ الطوفان سے وابستہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا کہ اس گروپ نے پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا۔ اپنے پیغام میں ہیکر نے کہا کہ یہ بحرین کے حکام کی طرف سے کئے جانے والے ظلم و ستم اور جعلی انتخابات کے بائیکاٹ کے سلسلے میں عوام کی ترجمانی کیلئے کیا جانے والا اقدام ہے۔

 

سائبر حملہ بحرین میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات سے چند گھنٹے قبل ہوا۔ ووٹرز بحرین کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی کونسل آف ریپریزنٹیٹوز کے 40 ارکان کا انتخاب کریں گے۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا، مشاورتی کونسل کا تقرر شاہی فرمان کے ذریعے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کیا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button