متحدہ عرب امارات

ابوظبہی پر حوثی باغیوں کا دہشتگردانہ حملہ : یو اے ای کیلئے دنیا بھر سے تعاون اور حمایت کے بیانات سامنے آگے

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے یمنی دہشتگرد گروہ حوثی باغیوں کی جانب سے ابوظبہی کے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والے حملوں کو ناقابل معافی قرار دیا ہے۔ ان میں سے ایک حملے کی وجہ سے ابوظبہی نیشنل آئل کمپنی ایڈونک کے تین ٹیکنکرز کو مصفح میں آگ لگی جس کے باعث ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔

اس دہشتگردانہ واقعے کے بعد متحدہ عرب امارات کی ہمایت میں نیک خواہشات اور پیغامات کی بھرمار ہے۔ متعدد ممالک نے اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتیونیو گوائٹرس کے ابوظبہی پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عام شہریوں اور شہری بنیادی تنصیبات پر حملے بین الاقوامی انسانی قانون کے خلاف ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سخت الفاظ میں اس دہشتگردانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے اسے خطے کی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ امور نے کہا ہے کہ شہری آبادی اور تنصیبات کو نشانہ بنانا اخلاقیات سے گرا ہوا اقدام ہے اور یہ عالمی انسانی حقوق کے منافی عمل ہے۔

بحرین کی وزارت خارجہ نے اسے متحدہ عرب امارات کی سلامتی پر جارحانہ حملہ قرار دیا ہے۔

عمان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یو اے ای کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور علاقائی امن و استحکام اور یو اے ای کی سلامتی کیلئے تمام تر حمایت کا اعلان کیا ہے۔

کویت نے حوثیوں کے اس اقدام سے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا ہے اور عالمی برادری سے ان حملوں کے تدارک کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خطے کی سلامتی کیلئے یو اے ای کے کسی بھی جوابی اور دفاعی اقدام کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔

یمن کی وزارت خارجہ، اردن، عرب پارلیمنٹ اور اسلامی تعاون تنظیم نے مذکورہ حملے کی مذمت کی ہے۔

رواں ماہ کی شروعات میں حوثی تحریک نے مغربی یمنی بندرگاہ حدیدہ سے طبی سامان لے جانے والے متحدہ عرب امارات کے کارگو جہاز روابی کو اغوا کر لیا تھا۔

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظبہی پر حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مرنے والوں کے خاندان سے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حملے یو اے ای کے داخلی خودمختاری پر حملہ ہے اور علاقائی استحکام اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان ایسے حلات میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔ دہشتگردی کے کلاف جنگ میں پاکستان ہمیشہ یو اے ای کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ مزید تفصیلات جاننے کیلئے اماراتی حکام سے رابطے میں ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button