خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

بنگلادیشی کپتان کی یو اے ای کے دورے سے معذرت

خلیج اردو: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن متحدہ عرب امارات کے دورے میں نہیں ہوں گے کیونکہ وہ کیربئین پریمئیر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں جبکہ ان کی غیر موجودگی میں نور الحسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بنگلا دیش کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں 25 اور 27 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی، بنگلا دیشی ٹیم آج یو اے ای روانہ ہو گی۔

متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد بنگلا دیش کی ٹیم وطن واپس لوٹے گی اور پھر نیوزی لینڈ روانہ ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button