متحدہ عرب امارات

باراکاہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ یونٹ 2 اب کاربن فری بجلی ٹرانسمیشن گریڈ کو فراہم کرنا شروع کیا ہے

خلیج اردو
14 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کا نیوکلیئر انرجی کارپوریشن ای این ای سی نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ باراکاہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ کے آپریشنل ہونے کے بعد سے اب باحفاظت متحدہ عرب امارات کے گریڈ میں بجلی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ یہ کاربن فری بجلی ہے جو باراکاہ پلانٹ کے چار میں سے دوسرے یونٹ پر دستیاب ہورہی ہے۔

27 اگست 2021 کو یونٹ 2 کے محفوظ اور کامیاب آغاز کے بعد سے باراکا پلانٹ متحدہ عرب امارات اور عرب دنیا کا پہلا ملٹی یونٹ آپریٹنگ ایٹمی پلانٹ بن گیا تھا۔ یہ متحدہ عرب امارات کی سخت قومی قواعد و ضوابط اور بین الاقوامی معیارات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اماراتی زیرقیادت ٹیموں کی نمایاں مہارت ، قابلیت اور جفاکشی کو ظاہر کرتا ہے جنہوں نے پلانٹ میں یہ سنگ میل حاصل کیا ہے

باراکا پلانٹ نئے ایٹمی پروگراموں کے معیارات قائم کر گیا ہے۔

یونٹ 1 پر آپریشن ٹیموں کی طرف سے تیار کردہ مجموعی علم اور مہارت کو یونٹ 2 کو زیادہ موثر طریقے سے گرڈ سے جوڑنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے جو کہ اسٹارٹ اپ اور کنکشن کے درمیان وقت میں 10 فیصد کمی کے ساتھ ، جوہری کے اعلی معیار کو یقینی بناتا ہے۔

ایسے میں جب نیوکلیئر گریڈ کے یونٹ 2 نے کامیابی سے 1400 میگا واٹ صاف بجلی کی فراہمی شروع کی ہے ، اسے مختلف دفاتر ، سکولوں اور گھروں میں فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ کاربن کے اخراج کو روکنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے حدف کے قریب لیجانے میں سنگ میل کا کردار ادا کرتا ہے۔

ایک بار جب گریڈ کا یونٹ ٹو مکمل ہو جائے گا تو یہ اضافہ بجلی دہائیوں تک فراہم کرتا رہے گا جو متحدہ عرب امارات کی جانب سے صاف توانائی سے ملک کو خودکفیل کرنے کی کوشش ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button