متحدہ عرب امارات

ذیابیطس کا خاتمہ متحدہ عرب امارات کے ایجنڈے میں شامل ہے، وزارت صحت حکام

خلیج اردو

15 نومبر 2021

دبئی:دنیا بھر میں 50 کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں تاہم متحدہ عرب امارات اس بیماری کو شکست دینے کیلئے پُرعزم ہے۔وزارت صحت کے عہدے دار ڈاکٹر حسین عبدالرحمن الرند کہتے ہیں کہ "ذیابیطس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنا ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے”.

ایک فعال نقطہ نظر اور جدید ادویات کی فوری منظوری کی بدولت گذشتہ چند برسوں میں متحدہ عرب امارات میں ذیابیطس کے مریضوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

ڈاکٹر حسین الرند اور محکمہ صحت کے دیگر حکام نے اتوار کو کو انسولین جس کو ایک معجزہ کہا جاتا ہے کی دریافت کے 100 مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کا اہتمام نوو نورڈسک اور ڈنمارک کے سفارتخانے کی جانب سے کیا گیا تھا۔

وزارت صحت کے سیکرٹری ڈاکٹر امیر المیری کہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی اجازت کے بعد فوری طور پر نئی ادویات کی منظوری دینے میں دوسرے یا تیسرے نمبر پر ہے۔

ڈاکٹر المیری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اس شعبے میں نئی جدت اور ادویات سے ذیابیطس کے شکار اپنے لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

دبئی ہیلتھ کیئر کے سی ای او ڈاکٹر یونس کاظم حسن نے کہا کہ کورونا کے وبائی مرض کے دوران ذیابیطس کے مریضوں کو خصوصی صحت سہولیات فراہم کی جاتی تھیں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button