متحدہ عرب امارات

امریکی صدر جوبائیڈن کا تاریخی دورہ سعودی عرب، خادم حرمین شاہ سلمان سے ملاقات، صدر دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتوں میں بھی شریک

خلیج اردو
دبئی: امریکی صدر جوبائیڈن جمعہ کے روز سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں سعودیہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور علاقائی مسائل سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔

اقتدار سنبھالنے کے بعد بائیڈن کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ اور مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ان کی پہلی ملاقات ہے۔

بائیڈن نے شاہ سلمان سے شاہی محل میں ملاقات کی جہاں انہوں نے خادم حرمین سے مصافحہ کیا۔ اس کے بعد امریکی صدر ایک بڑے اجلاس میں شرکت کی جس میں ولی عہد اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام سمیت صدر کے اعلیٰ مشیروں نے بھی شرکت کی۔

79 سالہ امریکی صدر اور 36 سالہ سعودی ولی عہد خطے کا مستقبل، بشمول سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان قریبی تعلقات کا مستقبل اور دنیا کی تیل کی سپلائی کا بہاؤ متوازن رکھنے سے متعلق بات چیت کریں گے۔

بائیڈن مشرق وسطیٰ کے چار روزہ سفر کے تیسرے دن بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر جدہ پہنچے۔ اس نے پہلے دو دن اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کیں اور سعودی عرب جانے سے قبل فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور دیگر سے ملاقات کے لیے جمعہ کو ویسٹ بنک کا سفر کیا۔

سعودیہ نے بائیڈن کے دورے سے پہلے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف ایک قدم اٹھایا اور جمعہ کے اوائل میں اعلان کیا کہ وہ اپنی فضائی حدود کو تمام ہوائی جہازوں کے لیے کھول دیا ہے۔

بائیڈن نے اس فیصلے کو ایک زیادہ مربوط اور مستحکم مشرق وسطیٰ کے خطے کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر سراہتے ہوئے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سعودی عرب سمیت خطے میں اسرائیل کے مزید انضمام کی جانب رفتار بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔

بائیڈن واشنگٹن واپسی سے قبل گلف کووآپریشن کونسل جی سی سی بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے ہفتہ کے اجتماع میں بھی شرکت کریں گے۔

اس مرتبہ جی سی سی میں مصر، عراق اور اردن سے تعلق رکھنے والے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے رہنما بھی شیک ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button