خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

بائیڈن کے دورۂ مشرقِ وسطیٰ سے اسرائیل کی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کی اُمید

خلیج اردو: امریکہ کے صدر جو بائیڈن بطور صدر اپنے پہلے دورۂ مشرقِ وسطیٰ پر بدھ کو اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ خطے میں ایران، اسرائیل کشیدگی اور عالمی تناظر میں صدر بائیڈن کے اس دورے کو نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران امریکی صدر سعودی عرب بھی جائیں گے۔

بائیڈن بدھ کو اسرائیل کے شہر لد کے نواح میں واقع بن گوریون ہوائی اڈے پر اُترے، جہاں اسرائیلی وزیراعظم ایساق ہرزگوف نے اُن کا استقبال کیا ۔

چار روزہ دورے کے دوران بائیڈن اسرائیل، سعودی عرب اور مغربی کنارے جائیں گے۔

امریکی صدر جدہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، عراق، بحرین، اُردن اور مصر کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

بائیڈن جمعے کو دورۂ اسرائیل مکمل کرنے کے بعد براہِ راست پرواز کے ذریعےجدہ پہنچیں گے۔امریکی صدر سعودی صحافی جمال خشوگی کے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کے بعد سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button