متحدہ عرب امارات

ابوظہبی بگ ٹکٹ: نئے سال کے موقعے پر کروڑ پتی بننے کے بہترین مواقع

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کے مشہور قرعہ اندازی اسکیم بگ ٹکٹ لکی ڈرا نے اسپیشل آفر لانچ کی ہے جس میں نئے سال کو بہترین طریقے سے شروع کرنے کے لیے کروڑ پتی بننے کے کئی مواقع شامل کیے گئے ہیں۔

نئی آفر کے مطابق اگر آج یعنی جمعرات کے روز سے ہفتے کے روز تک لوگ "دو خریدیں اور ایک مفت پائیں” کی آفر حاصل کرتے ہیں تو 3 جنوری کو نکلنے والی 20 ملین درہم کی قرعہ اندازی میں وہ دو اضافی ٹکٹ جیتنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔

اتوار کے روز الیکٹرونک قرعہ اندازی کے ذریعے 20 لکی ونرز کا انتخاب کیا جائے۔ اور پھر انعام جیتنے والوں کے نام بگ ٹکٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کر دیئے جائیں گے۔ اس طرح سے انکے کے جنوری میں ہونے والی قرعہ اندازی کے لیے پانچ ٹکٹیں ہوں گیں۔

اور اس جنوری میں 3 لوگ کروڑ پتی بن پائیں گیں۔ قرعہ اندازی کا پہلا انعام 20 ملین درہم، دوسرا 3 ملین درہم اور تیسرا انعام 1 ملین درہم ہے۔ اس کے علاوہ 4 کیش انعامات اور ڈریم کار پروموشن شامل ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button