متحدہ عرب امارات

15 ملین انعام کیلئے ہونے والی قرعہ اندازی : جیتنے والے پاکستانی نے خواب میں دیکھا تھا کہ وہ ضرور جیتے گا

خلیج اردو
04نومبر 2021
ابوظبہی : بدھ کے روز ہونے والی ابوظبہی کی سب سے بڑی قرعہ اندازی میں شاہد محمود نے 15 ملین کا انعام جیت لیا ہے۔ اس سے کچھ دن پہلے انہوں نے خواب دیکھا تھا کہ وہ یہ انعام جیتے گا۔

خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیس اکتوبر کو انہوں نے خواب دیکھا کہ وہ قرعہ اندازی میں 15 ملین کا انعام جیت چکے ہیں اور وہ لکی ڈرا کے میزبان رچرڈ سے گفتگو کررہے ہیں۔

وہ بتاتا ہے کہ وہ اس کیلئے مشق کررہا تھا کہ وہ انعام جیتنے کے بعد تقریر میں کیا کہے گا۔ اس کی بعد شاہد کی آنکھ کھلتی ہے اور رات کے تین بجے ہوتے ہیں۔ وہ اپنے بھائی سے کہتا ہے کہ لاٹری کا ٹکٹ خرید لے۔

شاہد محمود ابوظبہی میں 2007 سے رہائش پزیر ہے اور وہ پانچ سے چھ سالوں سے یہ ٹکٹ خرید رہا ہے۔

وہ بتایا ہے کہ وہ اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ ہمیشہ سے ٹکٹ خریدتے تھے اور وہ ہمیشہ سے بیس تاریخ کے بعد ٹکٹ خریدتا تھا لیکن اس بار جب انہوں نے خواب دیکھا تو اس کو معلوم پڑا کہ وہ لیٹ ہو گیا۔

35 سالہ محمود کا کہنا ہے کہ وہ چار بچوں کا باپ ہے اور جب رچرڈ نے اس کا نام لیا تو ہ کافی پرجوش تھا۔ ان کے مطابق وہ افغانستان اور بھارت کا کرکٹ میچ بھی ساتھ دیکھ رہا تھا اور جب لائیو قرعہ اندازی کے نتائج بتائے جارہے تو اس کا دل دھڑکنے لگا تھا۔

ٹکٹ کی رقم شاہد محمود اور اس کا روم میٹ سفیر احمد آپسمیں شیئر کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سفیر صرف اس کا دوست نہیں بلکہ بھائی جیسا ہے۔

انہوں نے یہ خوشی کی خبر اپنے گھر والوں اور اپنے کمپنی بوس سے شیئر کی ہے۔ وہ دیگر ٹکٹ ہولڈرز سے کہتا ہے کہ وہ بالکل فکرمند نہ ہوں اور ایک دن وہ ضرور جیتیں گے۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button