متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

بالی ووڈ:کترینا کیف اور وکی کوشال نے شادی کی تصاویر شئیر کردی

خلیج اردو 10 دسمبر 2021

ابوظہبی:بالی ووڈ کوئین کترینا کیف شادی کے  بندھن میں بندھ گئی۔کترینا کیف نے اداکار وکی کوشال سے شادی کر لی۔نو بیاہتا جوڑے نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شئیر کردی۔

دونوں بالی ووڈ اسٹارز کی شادی کی تقریب راجستان میں ہوئی جس میں دونوں افراد کے قریبی رشہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔شادی کی تقریب کے بعد کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے دلوں میں موجود محبت ہی ہمیں اس مقام پر لائی۔

اداکار وکی کوشل نے بھی اپنی شریک حیات کیلئے محبت کا اظہار کیا۔

وکی کوشال کے بھائی سنی نے بھی انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں کترینہ کیف کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا۔دپیکا پڈوکون،پرینکا چوپڑا،سونم کپور اور ٹونکل کھنا سمیت مختلف بالی ووڈ اسٹارز نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

شادی کی تقریبات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔صارفین جوڑے کے ہنی مون کی جگہ کے بارے میں اندازے لگا رہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button