متحدہ عرب اماراتسٹوری

شارجہ: ماں سے مار پڑنے پر بچے کا پولیس کو فون

 

خلیج اردو آن لائن:

منگل کی رات متحدہ عرب امارات کی شارجہ امارات میں ایک 14 سالہ بچے نے ماں سے مار پڑنے کے بعد پولیس فون کر دیا۔

بچے نے پولیس کو فون کر بتایا کہ اسکی ماں نے اسے مارا ہے اور اسے دانتوں سے کاٹا بھی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

شکایت موصول ہونے پر ایک پولیس اہلکار اور ایک ایمبولینس کو بچے کی رہائش گاہ بھیج دیا گیا تاکہ اگر ضرورت ہو تو بچے کو ہسپتال پہنچایا جا سکے۔

جب پولیس بچے کی رہائش گاہ پر پہنچی تو بچے کی ماں پولیس سےکہا اس بچے کو اپنے ساتھ لیجائیں کیونکہ اور وہ ماں باپ سے سمیت باقی بہن بھائیوں سے بھی ساتھ مسلسل جھگڑا کر رہا تھا۔

ماں نے بچے کی پٹائی کرنے کا اعتراف کیا اور پولیس کو بتایا کہ اسکا بیٹا تمام گھر والوں کے ساتھ مسلسل جھگڑ رہا تھا اس لیے اس مارا۔

جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا جس نے بچے کو اپنے حفاظتی شیلٹر میں بھیج دیا۔ جس کے بعد بچے ایک مقامی ہوٹل میں معائنہ کیا گیا۔

تاہم، شارجہ پولیس اور سوشل سروس ڈیپارٹمنٹ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شارجہ پولیس نے بچے کی ماں سے بھی سوالات کیے ہیں۔

اور پولیس نے والدین کو بھی سمجھایا کہ اپنے بچے سے کیسا سلوک کریں اورخاص طور پر اس عمر میں جب بچے بہت جلد متاثر ہوتے ہیں۔

واقع کا کیس البحیرہ پولیس نمٹا رہی ہے۔ پولیس کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ سماجی مسائل کا حل ہر وقت قواعد کے تابے نہیں ہونا چاہیے بلکہ نفسیاتی مشاورت سے بھی مسائل کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ چائلڈ پروٹٰیکشن اور شارجہ سوشل سروس ڈیپارٹمنٹ نے عجمان میں سعودی جرمن ہسپتال کے اشتراک ساتھ بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک لیکچر کا انعقاد بھی کیا۔

اس لیکچر میں والدین کو بتایا گیا کہ کس عمر میں بچوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مار پیٹ کرنے سے کیوں گریز کرنا چاہیے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button