خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

بریک بلک مشرق وسطی 2023دبئی شروع ہوگیا

خلیج اردو: بریک بلک مڈل ایسٹ (بی بی ایم ای) کا ایڈیشن 2023 دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹرمیں شروع ہوگیا،جس میں سیاحوں کی بڑی تعداد اور اس شعبے سے متعلقہ پیشہ ور افراد شریک ہیں۔ نمائش اور کانفرنس کا مقصد بریک بلک اور پراجیکٹ کارگو سیکٹر کی ترقی اور خطے کی معیشت کو فروغ دینا ہے، میناکے خطے میں مواقع، اہم پروجیکٹس، تازہ ترین رجحانات، نئی منڈیوں تک رسائی کے امکانات اور ڈیجیٹلائزیشن جیسے موضوعات اس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

افتتاحی کلمات میں،وزارت توانائی و انفراسٹرکچرمیں انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ امور کے انڈرسیکرٹری حسن محمد جمعہ المنصوری نے وبا اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے سپلائی چین میں رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے ملک کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کو جلد از جلد اختیار کرنے کو سراہا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ سروسز کی تجارت اور بنکر سپلائی انڈیکس میں متحدہ عرب امارات کی مسابقتی عالمی درجہ بندی کے ساتھ ساتھ آئی ایم او کی ایگزیکٹو کونسل میں اس کے دوبارہ انتخاب پر بھی روشنی ڈالی۔

بی بی ایم ای 2023 کے پہلے دن کے دوران، شرکاء نے معلوماتی سیشنز میں حصہ لیا جس میں بزنس آوٹ لک ، شرح، صلاحیت، پائیداری کے ساتھ سعودی عرب، قطر اوردیگر ممالک میں میگا پروجیکٹس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ یو اے ای اور جافزا کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر عبد الله بن دميثان نے پراجیکٹ کارگو اور بریک بلک انڈسٹری کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ کس طرح ڈی پی ورلڈ کی جانب سے گزشتہ 10 سالوں میں ٹیکنالوجی و انفراسٹرکچر میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے جبل علی پورٹ 4کروڑ میٹرک ٹن بریک بلک کارگو کو ہینڈل کررہی ہے.

بی بی ایم ای کے دوسرے دن بریک بلک نیٹ ورکنگ بریک فاسٹ میں خواتین کی شمولیت،بندرگاہوں میں مصنوعی و کاروباری ذہانت کے استعمال پر سیشن، اور متحدہ عرب امارات میں ہوا کی توانائی وسائل پر بحث شامل ہوگی ۔ کانفرنس میں طلباء کے لیے ایجوکیشن ڈے کا انعقاد کیا جائے گا۔ بی بی ایم ای کا مقصد صنعتی ماہرین اور پیشہ ور افراد کو تعمیری مکالمے اور تعاون کے لیے ایک جگہ اکٹھا کرتے شعبے کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button