متحدہ عرب امارات

دنیا بھر کے سیاحوں کی برج خلیفہ دیکھنے کی خواہش ، سب سے پسندیدہ جگہ قرار دے دی گئی

خلیج اردو
19 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی سیر کرنے کا خواہش مند ہر سیاح یہ خوہش ضرور رکھتا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے زونچی اور منفرد عمارت برج خلیفہ کا دورہ کریں۔ اب گوگل کی جانب سے کیے نئے سروے کے مطابق برج خلیفہ دنیا میں بلند عمارتوں دیکھنے کی خواہش سے متعلق وش لسٹ پر سرفہرست ہے۔

لگژری ٹریول کمپنی کوونی کے ایک ریسرچ نے تجزیہ کیا کہ دنیا بھر کے 66 ممالک مشہور فلک بوس عمارتوں میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی عمارت برج خلیفہ ہے۔ مذکورہ ممالک میں بھارت ، سوئٹزرلینڈ اور بیشتر افریقہ شامل ہیں۔

یہ دیکھنے کیلئے کہ دنیا بھر کے کونسے دلچسپ مقام کو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں ، کوونی نے عالمی طور پر سرچ کیے گئے ہسٹری سے دیکھا کہ تقریباً ہر ملک میں سب سے زیادہ گوگل سرچ میں یہ عمارت شامل ہے۔ ۔ 233 مختلف مقامات کیلئے 176 ممالک میں اوسط ماہانہ سرچ والیوم قائم کرنے کیلئیے گوگل سرچ ڈیٹا استعمال کیا گیا۔

ایفل ٹاور سفر کرنے کیلئے دوسرا مقبول ترین مقام تھا اور پیرو کے تعمیراتی کارنامے ماچو پچو کو سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے تیسرے نمبر پر پایا گیا۔

لندن کا مشہور کلاک ٹاور بگ بین تاج محل کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مشترکہ طور پر چوتھا سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا مقام ٹہرا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button