متحدہ عرب امارات

دبئی غیر ملکیوں کیلئے دنیا کا تیسرا بہترین شہر قرار

خلیج اردو 01 دسمبر 2021

دبئی:دبئی رہنے اور کام کرنے والوں کیلئے بہترین شہروں کی فہرست میں مزید اوپر پہنچ گیا۔دبئی کو غیر ملکیوں کیلئے دنیا کا تیسرا بہترین شہر قرار دیدیا گیا ہے۔گزشتہ برس دبئی دنیا بھر میں 20 ویں نمبر پر تھا۔

 

 

دبئی میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے مطابق دبئی میں کام کرنا اور رہنا آسان ہے۔دبئی میں معیار زندگی بھی بہت بہترین ہے۔سب سے اہم جیز یہ ہے کہ دبئی میں کام کرنے والے افراد کہتے ہیں کہ یہاں پر مقامی زبان نہ آنے کی صورت میں بھی رہنا کافی آسان ہے۔دس میں آٹھ غیر ملکی افراد کا ماننا ہے کہ دبئی کے مقامی افراد ان کے ساتھ کافی دوستانہ رویہ اپناتے ہیں۔

 

 

ایک سروے کے مطابق زیادہ تر غیرملکی افراد دبئی میں رہنے کو ایسے محسوس کرتے ہیں جیسے وہ اپنے گھر میں ہیں جبکہ ایمریٹس میں آسانی سے دوست بھی بنالیتے ہیں۔ایمریٹس میں دبئی میں دنیا کے 190 سے زائد ممالک کے افراد رہتے ہیں۔

 

 

دبئی شہری زندگی کے انڈیکس کے معیار میں بھی کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔غیر ملکی افراد دبئی میں سیاسی استحکام اور  اپنی حفاظت سے کافی مطمئن دیکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں ہونےوالی ایک سروے میں دبئی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا تھا۔ شہر کی 95 فیصد آبادی نے رات کو اکیلے سفر پیدل سفر کرنے کو محفوظ قرار دیا تھا۔

 

 

چھیاسی فیصد افراد کا ماننا ہے کہ دبئی میں گھر تلاش کرنا انتہائی آسان ہے تاہم 41 فیصد افراد کے مطابق ان گھروں میں رہنا ان کے بس میں نہیں۔سروے کے مطابق 31 فیصد غیرملکیوں کا کہنا ہے کہ ان کی گھریلو آمدنی اتنی زیادہ نہیں ہے۔

 

 

سروے میں کام اور رہائش کے حوالےسے بہترین شہروں کی فہرست میں  ابوظہبی 16 ویں نمبر پر ہے۔ سروے میں کوالامپور پہلے، مالاگا دوسرے، دبئی تیسرے ،سڈنی چوتھے جبکہ سنگاپور پانچویں نمبر پر ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button