متحدہ عرب امارات

دبئی: جنوری سے اکتوبر کے دوران اڑتالیس لاکھ سیاحو کی آمد

خلیج اردو 11 دسمبر 2021

دبئی: محکمہ اقتصادیات اور سیاحت نے انکشاف کیا ہے کہ جنوری 2021 سے اکتوبر 2021 کے دوران 48 لاکھ سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔صرف اکتوبر کے مہینے میں دس لاکھ افراد دبئی آئے۔دبئی میں سیاحوں کی آمد میں میں تیزی آنے سے ہوٹلز کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوا۔اکتوبر کے مہینے میں 94 لاکھ کمرے کرائے پر لیے گئے۔سیاحت کے یہ تازہ ترین اعداد و شمار عین دبئی میں محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے زیراہتمام 2021 کی دو سالہ سٹی بریفنگ میں جاری کیے گئے۔

 

بریفنگ میں دبئی میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد،ہوٹلوں کے قبضے اور بین الاقوامی منڈیوں میں سرگرمیوں کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔دبئی میں سیاحت کے حوالے سے ہونے والی بریفنگ کی صدارت محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید الماری نے کی جبکہ ٹریول اینڈ ٹورزم سیکٹر سے تعلق رکھنے والے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

 

ہلال سعید الماری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے بہترین ویژن،دبئی ایکسپو 2020 کی کامیابی اور متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کی شاندار تقریبات کے باعث دبئی میں سیاحوں کی تعداد میں بےپناہ اضافہ ہوا۔دبئی میں اکتوبر 2021 میں دبئی کمروں کی بکنگ 64فیصد تھی۔تحقیق کے مطابق 2021 کے پہلے 6 ماہ کے دوران دبئی آنے والے سیاحوں میں 52 فیصد مرد اور 48 فیصد خواتین شامل تھیں. جبکہ رواں سال پہلی مرتبہ دبئی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 

 

حکام کے مطابق تیزی سے ترقی،بہتر ین سہولیات،اچھا معیار زندگی اور سب سے اہم کورونا کے دوران بہترین حفاظتی اقدامات کے باعث دبئی سیاحوں کیلئے اولین ترجیح بن چکا ہے۔محکمہ اقتصادیات اور ٹورزم کے مطابق آئندہ برس دیگر شعبوں کی ترقی پر بھی توجہ جاری رکھی جائے گی۔محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحوں کی آمد میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button