متحدہ عرب امارات

حکومت پاکستان کی اہم قانون سازی ، سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت اچھالنے کے تدارک کیلئے قانون لانا کا اعلان

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں اب سوشل میڈیا پر لوگوں کی تضحیک کرنے کا تدارک کرنے سمیت دیگر اہم امور کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویت میں کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کیلئے بھیجےگئےہیں۔

مسٹر چوہدری نے بتایا ہے کہ پہلےقانون کےتحت پارلیمنٹیرینز کوالیکشن کمپین میں حصہ لینےکی اجازت دی گئی ہے جبکہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیرجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ عدالتوں کوپابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ چھ ماہ میں کیا جائے۔

پاکستان میں چیرمین قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کہدہ بابر نے ٹویٹ کیا ہے کہ سوشل میڈیا قوانین کو سخت بنانے پر حکومتی اقدام کو سراہتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیرجرم قرار دینا وقت کی ضرورت ہے۔ ایسی قانون سازی پر سخت عمل درآمد بھی ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button