متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں داخلے کیلئے لازمی ویکسینشن سرٹیفیکٹ کے حوالے سے مفید معلومات کیلئے اس لنک کر کلک کیجئے۔

خلیج اردو
06 ستمبر 2021
دبئی : قومی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کی ویب سائیٹ پر صارفین کیلئے بتایا گیا ہے کہ اگر آپ نے متحدہ عرب امارات سے باہر ویکسین لگوائے ہیں تو کیا آپ کو متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی صورت میں آپ کی ویکسینشن منظور ہو گی؟

انلائن ویب سائیٹ پر آئی سی اے نے صارفین کیلئے منظور شدہ ویکسین کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں سینوفارم ، فائزر بائیوٹیک ، سپوتنک ، آکسفورڈ آسٹرازینیکا ویکسین ، موڈرینا ویکسین ، جمالیکا ( سپوتنک فائیو ) شامل ہیں۔

صارفین سے کہا گیا ہے کہ ویکسینشن سرٹیفیکٹ کیلئے لازمی ہے کہ وہ مندرجہ زیل لوازمات پورے کرچکا ہو۔
سرٹیفیکٹ میں ذاتی معلومات درج ہوں۔
سرٹیفیکٹ میں ویکسین کا نام اور اس کی تاریخ سے متعلق معلومات واضح ہوں۔

یہ یقینی بنائیں کہ کیو آر کوڈ ویلیڈ ہو۔
اگر ویکسینشن پر کیو آر کوڈ نہیں ہے تو اس سرٹیفیکٹ کو متعلقہ طریقہ کار کے تحت اٹیسٹ شدہ ہونا چاہیئے۔ یہ اٹیسٹیشن وزارت خارجہ امور اوت بین الاقوامی تعاون کی جانب سے ٹیسٹ شدہ ہونا چاہیئے۔

میڈیکل کمیٹی کے پاس حق ہے کہ وہ کسی سرٹیفیکٹ کو رد کر سکے۔ ویب سائیٹ کے مطابق اگر کمیٹی چاہے تو مزید لوازمات جاری کر سکتی ہے۔

میڈیکل کمیٹی کی جانب سے سرٹیفیکٹ کو ردکرنے یا منظور کرنے کیلئے کم از کم پانچ دن درکار ہوتے ہیں۔اس حوالے سے رجسٹریشن کیلئے اس لنک پر کلک کرنا ہوگا۔
gulfnews.com/1.1628178392174
Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button