متحدہ عرب اماراتٹپس

متحدہ عرب امارات: کیا ویزا ایکسپائر ہونے کے بعد آپ گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید کروا سکتے ہیں؟

خلیج اردو آن لائن:اگر آپ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں اور اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید کروانا چاہتے ہیں تو یہ پراسیس اب بہت آسان ہوگیا ہے۔ اور اگر آپ کی گاڑی گزشتہ تین سالوں کے اندر بنی تھی تو پھر آپ کو گاڑی کی ٹیسٹ رپورٹ کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تاہم، کیا آپ ویزا ایکسپائر ہونے کے بعد اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید کروا سکتے ہیں؟ ایسا ہی ایک سوال نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کو اس کے ایک قاری کی جانب سے پوچھا گیا۔ قاری کی جانب سے خبررساں ادارے کی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ کیا عجمان پولیس کی جانب سے شروع کی گئی مہم میں صرف شارجہ کے لائسنس ہولڈر ہی اپنا لائسنس رینیو کروا سکتے ہیں یا کسی اور امارات کے رہائشی بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ قاری کی جانب سے مزید پوچھا گیا تھا کہ اگر اسکا ویزا ایکسپائر ہو چکا ہے تو کیا وہ اپنا لائسنس رینیو کروا سکتا ہے؟

گلف نیوز نے جب یہی سوال متحدہ عرب امارات کی وزات داخلہ کے سامنے رکھا تو وزارت کی جانب سے درج ذیل جواب دیا گیا:
جواب: وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ "وزارت داخلہ اسمارٹ اپیلیکشن پر لاگ ان کرنے کے بعد آپ سوائے دبئی کے باقی تمام امارات کے ڈرائیونگ لائسنس یا کار رجسٹریشن کی تجدید کروا سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے لیے آپ کے پاس  یو اے ای کا کار آمد (جو ایکسپائر نہ ہوا ہو) رہائشی ویزا، پاسپورٹ اور امارتی شناختی کارڈ ہونا چاہیے”۔

لہذا اگر آپ کے پاس کار آمد ویزا، پاسپورٹ اور امارتی شناختی کارڈ ہے تو آپ درج ذیل طریقہ کار کو اپناتے ہوئے اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید (رینیو) کروا سکتے ہیں:

  • سب سے پہلے وزارت داخلہ کی موبائل ایپ MOI UAE لاگ ان کریں
  • اس کے بعد ٹریفک سروسز پر کلک کریں اور وہیکل یعنی گاڑی کی سروسز کا انتخاب کریں اور پھر گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید کی آپشن کا انتخاب کریں
  • اگر رجسٹریشن پر کوئی پابندی عائد ہوگی تو آپ کو وہ پابندیاں اسکرین پر دیکھائی دینے لگے گیں، لہذا تجدید کی درخواست کو مکمل کرنے کے لیے آپ کو ان پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔

درج ذیل وجوہات کی بنا پر رجسٹریشن کی تجدید مکمل نہیں ہوسکتی:

  • گاڑی کی انشورنس
  • اگر گاڑی تین سال سے پرانی ہے تو گاڑی کی انسپیکشن رپورٹ
  • ٹریفک کے جرمانے۔

لہذا رجسٹریشن کی تجدید کی درخواست مکمل کرنے کے لیے درج بالا شرائط پوری کرنی ضروری ہیں۔  جرمانے ادا کرنے ، گاڑی کی انسپیکشن رپورٹ حاصل کر کے اپ لوڈ کریں اور انشورنس کروا کے دوبارہ سے درخواست فارم بھریں۔

  • درخواست فارم بھرنے کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید کے لیے درکار فیس اسکرین پر ظاہر ہوگی۔ جس کے بعد آپ کو نیکسٹ پر کلک کرنا ہوگا۔
  • نیکسٹ پر کلک کرنے کے بعد آپ کو فیس کی ادائیگی کے پیج پر لیجایا جائے گا۔
  • فیس ادا کرنے کے بعد آپ کو فیس کی ادائیگی کی رسید بھیج دی جائے گی۔
  • اور گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ آپ کو آپ کے یو اے ای کے پتے پر بھیج دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گاڑی کی رجسٹریشن رینیو کروانے کی فیس 350 درہم ہے جبکہ 15 درہم کارڈ گھر ڈلیور کرنے کے چاجرز ہیں۔

نوٹ: گاڑی کی رجسٹریشن ایکسپائر ہونے کے بعد گاڑی چلانے کی صورت میں آپ کو 500 درہم جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹ کی سزا ہوسکتی ہے۔ اور سات دنوں کے لیے گاڑی ضبط کی جاسکتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button