متحدہ عرب امارات

کار میں فیملی کے ساتھ موجود ہونے کی صورت میں ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟

خلیج اردو
20 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری کیے گئے کرونا سے متعلق حفاظتی گائیڈلائنز میں ماسک پہننے سے متعلق نرمی کی گئی ہے۔ اگر آپ اپنی گاڑی میں موجود ہیں کچھ صورتوں میں آپ کیلئے ماسک پہہننے سے استثنیٰ ہے۔

سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے متعلق رولز کی کیٹگری کے نیچے ماسک نہ پہننے پر اس صورت جرمانہ ہے جب انڈور اور آوٹ ڈور عوامی مقامات پر دوسروں سے ملنا ملانا ہو۔

عام طور پر نجی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی صورت میں آپ کو فیس ماسک کی ضرورت ہوگی لیکن کچھ صورتیں ہیں جن میں آپ کو استثنیٰ حاصل ہے۔ ان کا ذکر اٹارنی جنرل نے کیا ہے۔

اگر صرف گاڑی میں ڈرائیور ہے یا گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد اور ان کے ملازمین ہیں یا ان کے دوسرے درجہ کے راشتہ دار تو ایسی صورت ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔

اگر آپ اپنی گاڑی میں ہیں اور آپ کے ساتھ ایسے مسافر ہیں جو مذکورہ بالا معیار پر پورا نہین اترتے تو ماسک نہ پہننے کی صورت میں آپ کو تین ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔

اگر آپ ایسے عوامی مقام میں جاتے ہیں جو گنجان ہو جیسے شاپنگ مال یا عوامی ٹرانسپورٹ اور آپ ماسک نہیں پہنتے تو آپ کو تین ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔

ملازمین کیلئے کام کی جگہ جس میں دیگر افراد پر ساتھ ہو ماسک نہ پہننے پر پانچ ہزار جرمانہ ہوگا اور اگر صارف کے ساتھ کنٹکٹ ہو تو پانچ سو درہم کا جرمانہ ہوگا۔

ملک میں اٹارنی جنرل کی جانب سے حفاظتی تدابیر سے متعلق مکمل فہرست کیلئے gulfnews.com/1.1629628508984 پر کلک کیجئے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button