متحدہ عرب امارات

عراق: صدر سٹی میں کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

عراقی پولیس کے مطابق عراق کے شہر بغداد کے صدر سٹی علاقے میں جعمرات کے روز ایک کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کار ایک شیعہ علاقے کی مصروف سیکنڈ ہینڈ آلات کی مارکیٹ میں کھڑی کی گئی تھی۔

عراقی ملٹری کے بیان کے مطابق اس دھماکے میں صرف ایک عام شہری ہلاک ہوا ہے جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں اور متعدد گاڑیاں جل گئی ہیں۔ جبکہ ملٹری کی جانب سے دوسرے بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک ڈرائیور جانبحق ہوا ہے۔ لیکن صدر سٹی کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حملے میں چار افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد دھوئیں کے کالے بادل آسمان کی طرف اٹھنے اور زخمیوں کی مدد کے لیے ایمبولینسیں جائے حادثہ پر پہنچنے لگیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تاہم، دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ اس سال بغداد میں ہونے والا یہ دوسرا بڑا دھماکہ ہے۔ جنوری میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ اس دھماکے میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

2017 میں داعش کو شکست دیے جانے کے بعد بغداد شہر میں ہونے والے آئے روز کے دھماکوں میں واضح کمی آ گئی تھی۔ اور شہر میں زندگی معمول کی جانب لوٹ آئی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button