متحدہ عرب امارات

دبئی: ورکرز پر 50 ہزار جعلی یورو پھینکنے والے شخص کی سزا کم کر کے ایک سال کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں لگژری کار چلاتے ہوئے ورکرز کے ایک گروپ پر 50 ہزار جعلی یورو پھینکنے والے شخص کے خلاف دیے جانے والے ابتدائی عدالت کے فیصلے کو کورٹ آف اپیل نے مسترد کرتے ہوئے مدعاعلیہ بزنس مین کی قید کی سزا کم کر کے ایک سال کر دی۔

مدعاعلیہ کو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ مدعاعلیہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے وہ ویڈیو انسٹاگرام پر اپنے فالوورز بڑھانے کے لیے شیئر کی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے مدعاعلیہ کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں سے 7 لاکھ 40 ہزار جعلی ڈالر 4 لاکھ 67 ہزار جعلی یورو برآمد ہوئے۔

ابتدائی عدالت نے مدعاعلیہ کو اس جرم کی پاداش میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی جسے کورٹ آف اپیل نے کم کر کے ایک سال کر دیا ہے۔

دبئی کے سائبر سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے 26 سالہ اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے مدعاعلیہ کی ویڈیو دیکھی جس میں وہ القوز کے علاقے میں چلتی گاڑی سے نوٹ پھینک رہا ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ "مدعاعلیہ نے اس عمل سے ایشیائی ورکرز کی بھیڑ اکٹھی ہوئی جو پیسے لوٹنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگ رہے تھے جس سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے متعلق بنائے گئے قانون کی خلاف ورزی ہوئی۔ اس کے بعد مدعاعلیہ نے دعویٰ کیا کہ وہ  50 ہزار یورو جعلی تھے جو اس نے انسٹاگرام پر فالوورز بڑھانے کے لیے پھینکے تھے”۔

تاہم، پولیس نے مدعاعلیہ کو ایک شاپنگ مال کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا۔ جس کے بعد پولیس نے اس کے انسٹاگرام اکاونٹ کو چیک کیا تو اس پر اس نے اپنی ایک امیر ترین زندگی دیکھائی ہوئی تھی۔ رولس رائس جیسی مہنگی گاڑیوں اور ڈالروں کی متعدد ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر رکھی تھیں۔ جس پر پولیس نے مدعاعلیہ کے گھر کی تلاشی تو گھر سے جعلی ڈالروں اور یوروز کی ایک بڑی تعداد برآمد ہوئی۔

مدعاعلیہ جعلی کرنسی ایک کافی شاپ میں بطور سیلز مین کام کرنے والے بھارتی باشندے سے لیتا تھا۔ دبئی پولیس نے مدعاعلیہ کی مدد سے بھارتی باشندے کو بھی گرفتار کر لیا۔

عدالت نے دونوں مدعاعلیہان کو 1 سال قید کی سزا، 2 لاکھ روپے جرمانہ اور سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button