متحدہ عرب امارات

دبئی: مشہور ٹی وی اینکر اسٹیو ہاروی کو دبئی آںے والے سیاحوں کے لیے اسپیشل ڈسکاؤنٹ کارڈ السعادۃ پیش کیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز (GDRFA) کی جانب سے دبئی آںے والے تمام سیاحوں کو السعادۃ ڈسکاؤنٹ کارڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس اعلان کے تحت یہ کارڈ امریکہ کے مشہور ٹی وی میزبان اسٹیو ہاروی کو دیا گیا ہے۔

GDRFA کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد المری نے اسٹیو ہاروی کو GDRFA کے ہیڈ کوارٹرز مدعو کیا اور وہاں انہیں اس اسپیشل ڈسکاؤنٹ کارڈ تحفے کی صورت میں پیش کیا۔

اس کے علاہ  ہیڈ کوارٹرز میں مشہور اینکر پرسن کو GDRFA کی جانب سے شروع کی گئی دیگر اسمارٹ سروسز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

السعادۃ ڈسکاؤنٹ کارڈ کیا ہے؟

السعادۃ ڈسکاؤنٹ کارڈ گزشتہ ہفتے ہونے والی جی ٹیکس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران لانچ کیا گیا تھا۔ جس کے مقصد دبئی میں آںے والے تمام سیاحوں کو دبئی میں قیام کے دوران مختلف خدمات کے حصول کے دوران خصوصی رعایت دی جائے۔

کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ کار:

تمام سیاح جب تک دبئی میں قیام کریں گیں وہ اس کارڈ کی مدد سے مختلف ڈسکاؤنٹس، مراعات اور دیگر پروموشنز حاصل کر سکیں گے۔

GDRFA  کے ڈائیریکٹر کی جانب سے بتایا گیا یہ کارڈ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے تمام سیاحوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

اس کارڈ کا استعمال کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

سیاحوں سے کہا جائے گا کہ وہ اپنے موبائل فونوں سے بار کوڈ کو اسکین کے کر السادا ایپ ڈاؤںلوڈ کریں۔

جب ایپ لانچ ہوجائے گی تو ایپ استعمال کنندہ سے اس کے پاسپورٹ نمبر اور دبئی پہنچنے کی تاریخ کے بارے میں پوچھے گی تاکہ سیاح کے نام سے ایک کارڈ جاری کیا جا سکے۔

اس موبائل اپلیکیشن پر کارڈ ہولڈر کارڈ پر ملنے والی تمام آفرز اور ڈسکاؤنٹس کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاے گی۔ اور جیسے ہی سیاح شہر چھوڑے گا یہ کارڈ ایکسپائر ہوجاے گا۔ لیکن دوسری بار دبئی آنے پر دوبارہ حاصل کیا جا سکے گا۔

اس کارڈ کا لانچ کرنے کا مقصد سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کو پورا کرنے ہے۔

اس کارڈ کے تحت تمام ضروری شعبوں میں ڈسکاؤنٹس اور آفرز حاصل کی جا سکیں گیں۔ جیسا کہ ٹریول، ٹورازم، ہوٹل، ہیلتھ، بیوٹی، بینکس، گاڑیاں، اورد دیگر کئی شعبوں نے اس کارڈ میں اشتراک کیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button