خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستانی اور افغانستانی شائقین کی ایک دوسرے پر اسٹیڈیم کی کرسیاں پھینکنے کے افراتفری کے مناظر ۔ شعیب اختر کی مذمت

خلیج اردو: ایشیاء کپ میں پاک افغان میچ میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد اپنی نوعیت کا ایک انوکھا اورعجیب واقعہ پیش آیا جس میں افغانستان کے شائقین کو سٹیڈیم کی کرسیاں توڑتے ہوئے اور پاکستانی شائقین پر تصادفی طور پر پھینکتے ہوئے اور چند ایک کو ان کی پیٹھ پر مارتے ہوئے دیکھا گیا، یہ واقعہ بدھ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سپر 4 مقابلے میں پاکستان کی افغانستان کو شکست دینے کے بعد پیش آیا-

شعیب اختر نے افغان شائقین کی ان حرکات کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ افغان شائقین یہ کیا کر رہے ہیں۔ ایسا یہ لوگ ماضی میں بھی متعدد بار کر چکے ہیں۔ یہ ایک کھیل ہے اور اسے صحیح جذبے کے ساتھ کھیلا اور لیا جانا چاہیے۔ @ShafiqStanikzai ، اگر آپ لوگ کھیل میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے ہجوم اور آپ کے کھلاڑیوں دونوں کو کچھ چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

افغانستان میدان میں شاندار تھا اور پاکستان کو تقریباً شکست دے چکا تھا، نو وکٹوں کو آؤٹ کرنے کے بعد اس نے پاکستان کو تقریبا گھٹنوں کے بل گرا دیا تھا۔ پاکستان کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے اور اس کے ہاتھ میں صرف ایک وکٹ تھی۔ افغانستان واضح فیورٹ تھا۔ تاہم، نسیم شاہ نے افغانستان کے خوابوں کو چکنا چور کرنے اور جاری ایشیا کپ میں اپنی مہم کو ختم کرنے کے لیے دو زبردست چھکے لگائے-

ویڈیوز میں شائقین کو پاکستان کے شائقین پر تصادفی طور پر کرسیاں پھینکتے اور اسٹینڈ میں سے ایک میں خلل ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پاکستانی شائقین نے اپنی حفاظت کے لیے جلدی وہاں سے نکلنے کی کوشش کی۔

ان واقعات کے بعد کرکٹ بورڈز یا شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے حکام کی جانب سے اسیٹڈیم اور شائقین پر کرسیاں پھینک کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں-

دبئی اور شارجہ کے قانون نفاذ کرنے والوں اداروں نے سی سی ٹی وی کمیروں کی مدد سے توڑ پھوڑ کرنے کی شناخت شروع کردی اور34 افغان باشندوں کو کرکٹ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائ اور توڑ پھوڑ کرنے پر حراست میں لے لیا-

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ توڑ پھوڑ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔ اسکے علاوہ سٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کو سزا کے بعد انکے ملک بجھوایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button