متحدہ عرب امارات

دبئی، بھارتی جوڑے کو بے دردی سے قتل کرنے والے پاکستانی باشندے پر مقدمے کا آغاز، قتل کی تفصیلات پڑھیں

خلیج اردو آن لائن:

اس سال جون میں دبئی کی عربین رانچز نامی رہائشی کالونی میں واقع ایک گھر میں ہونے والے بھارتی جوڑے کے قتل کی دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی جوڑے کو قتل کرنے والا مجرم پاکستانی شہری اور دبئی میں بطور ورکر کام کرتا۔

دبیی پبلک پراسیکیوشن نے پاکستانی ورکر کو مختلف الزامات کے تحت عدالت کے حوالے کر دیا ہے۔

ملزم پر مقدمہ دبئی کی ابتدائی عدالت میں چلایا جائے گا۔ جس پر الزام ہے کہ اس نے 24 سالہ پاکستانی ورکر نے 48 سالہ بھارتی شہری اور اسکی 40 سالہ بیوی کو چھری کے وار سے قتل کیا اور پھر ان کی 18 سالہ بیٹی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی۔ ملزم کے بارے میں شک ہے کہ اس نے متاثرہ جوڑے کے گھر میں کچھ مینٹیننس کا کام کرنے کے بعد وہاں چوری کا منصوبہ بنایا تھا۔

واقعہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

یہ مقدمہ اس سال جون کےمہینے کی 17 تاریخ کا ہے۔ جب مبینہ ملزم متاثرہ جوڑے کے گھر کا دروازہ پھلانگ چوری کی غرض سے اندر داخل ہوا۔ گھرمیں گھنسے کے بعد اس نے وہاں سے ایک پرس چرایا جس میں سے اسے 2 ہزار درہم ملے۔

اس کے بعد وہ سیڑھیوں کے ذریعے گھر کی بالائی منزل پر متاثرہ جوڑے کے کمرے میں گیا، کمرے میں داخل ہونے اور پھر وہاں اس کی نقل و حرکت سے میاں بیوی نیند سے بیدار ہوگئے۔ جوڑے کے اٹھ جانے پر ملزم نے دونوں پر چاکو کےوار کر کے دونوں کو قتل کر دیا۔

اس نے دونوں میاں بیوی پر چاکو کے بار بار وار کیے، جوڑے کے چیخنے کی آواز سن کر انکی بیٹی اوپر انکے کمرے آئی تو مدعاعلیہ نے اس پر بھی چاکو سے حملہ کردیا جس پر اسے معمولی زخم آئے۔

اس کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔ جس کے بعد زخمی ہونے والی لڑکی نے پولیس کا فون کیا۔

موقعے سے فرار ہونے کے بعد ملزم نے آلہ قتل (چھری) اسی علاقے میں ہی پھینک دی۔ جو پولیس کو مل گئی اور پولیس نے اس چھری سے ملزم کی انگلیوں کے نشانوں کی مدد سے اس تک پہنچ گئی اور ملزم کو شارجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے اقرار جرم کیا اور پولیس کو بتایا کہ واقعہ کے دن ہی اس نے چھری خریدی تھی اور وہ اس بنگلے میں موجود بھاری مقدار رقم چوری کرنا چاہتا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button