خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے پہنچنے والی خاتون مسافر سے کوکین برآمد

خلیج اردو: کسٹمز جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی نے دبئی سے آنے والی یوگنڈا کی خاتون مسافر کو کوکین اسمگلنگ کرنے پر گرفتار کر کے 4.7 کروڑ روپے کی کوکین برآمد کر لی۔

کسٹمز حکام کے مطابق مسافر خاتون یو اے ای سے پی آئی اے کی پرواز 214 سے کراچی پہنچی تھی جناح ایئر پورٹ پر تعینات عملے نے شک کی بنیاد پر خاتون مسافر کی جامع تلاشی لی تو بریف کیس میں بنائے گئے خفیہ خانے سے 1900 گرام کوکین برآمد ہو ئی-

برآمد شدہ کوکین کی مالیت 4.7 کروڑ کے قریب ہے کسٹمز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button