متحدہ عرب اماراتخلیجی خبریں

متحدہ عرب امارات میں اجتماعات پر پابندی برقرار

متحدہ عرب امارات میں قوائد کی خلاف ورزی کرنے پرجرمانہ عائد کیا جائیگا جبکہ ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔                                                                 ۔

متحدہ عرب امارات میں رات کے لاک ڈاون کو ختم کرنے کے ساتھ ہی اجتماعات کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس پر یو اے ای حکام نے بھاری جرمانے لگانے کا اعلان کردیا ۔ متحدہ عرب امارات میں کویڈ 19 کی وجہ سے رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک ٹریفک کھول دیا گیا ہے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے باہر نکالنا شروع کردیا گیا ہے جو   انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ بن گیا ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق عوام بے ضابطگی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں نا ماسک پہنا جارہا ہے اور نا ہی سماجی فاصلے کو خاطر میں لایا جارہا ہے جس سے کسی بھی وقت خطرے کی گھنٹی بج سکتی ہے اور کویڈ 19 کیسز سامنے آسکتے ہیں ۔

سلیم آل ضابی چیف پروسیکویشن ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی یو اے ای کے مطابق نیشنل سٹیرلائزیشن پروگرام کے خاتمے کے بعد حفاظتی اقدامات کو پشت پر ڈال دیا گیا ہے جس سے کویڈ 19 کے خلاف متحدہ عرب امارات کے اٹھائے گئے اقدامات کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یو اے ای انتظامیہ نے لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ لوگ ضروری کاموں کے لئے گھروں سے نکل سکے۔۔

سلیم ال ضابی کا کہنا تھا کہ تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے بعد بھی معمول کی زندگی کی طرف آنے کے لئے احتیاط ضروری ہے ۔

آل ضابی نے خبردار کیا کہ جو لوگ اختیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے ان ہر بھاری جرمانے عائد کئے جائینگے جس میں قید و بند بھی شامل ہے ۔ پہلی مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کم ہوگا مگر دوسری اور تیسری بار احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر چھ ماہ قید اور ایک لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔متحدہ عرب امارات انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کی اجتماعات پر پابندی عائد ہے ۔ گھروں دفتروں مالز اور فارم ہاوسز میں محفلیں ممنوع ہیں ۔

گھروں میں صرف عزیز واقارب کے ساتھ ملاقاتوں کی اجازت ہے جس میں بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا ۔
آل ضابی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کویڈ 19 کے مکمل خاتمے تک اختیاط برتنے کی ضرورت ہے تب ہی ہم اپنے آپ کو اور عزیز واقارب کو اس وباہ سے بچانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔

ڈاکٹر آمنہ آل دھاک الشمسی نمائندہ یواے ای حکومت کا کہنا تھا کہ باشندوں کو چاہئے کی حکومت کا ساتھ دے اور کویڈ 19 کے خلاف بتائے گئے قوائد پر عمل کرے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی معمول پر لانے کے لئے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور حکومت کے طے کردہ ضوابط سے روگردانی نہ کرے ۔

 

Source : khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button