خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

رمضان کی آمد، دبئی میں انسداد گداگری مہم

خلیج اردو: دبئی پولیس نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل اور دوران گداگری کے خلاف مہم شروع کردی ہے اس انسداد گداگری مہم کا مقصد کمیونٹی کے ارکان میں گداگری کے خلاف شعور اجاگر کرنا اور خیرات، صدقات اور زکوٰۃکی ادائیگی کے جائز اور قانونی ذرائع سے آگاہ کرنا ہے۔

مہم کا نعرہ ’’بھیک رحم دلی اور ہمدردی دکھانے کا غلط ڈرامہ‘‘ ہے۔ پولیس جنرل ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کرمنل انوسٹی گیشن بریگیڈیئر سعید سہیل ال عیالی نے کہ اکہ بھیک مانگنے کا یہ غیر مہذب طریقہ رمضان المبارک میں زور پکڑ لیتا ہے لوگ بھیک منگوں سے دھوکہ نہ کھائیں کیونکہ بھیک دیگر جرائم کا پیش خیمہ ہوتی ہے جن میں نقب زنی اور بچوں کو ورغلانے کی وارداتیں بھی شامل ہوتی ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button