متحدہ عرب امارات

پہاڑوں میں بننے والا ہوٹل ، 504 کلومیٹر طویل چیئرلیفٹ اور آبشاروں سمیت حیرت انگیز منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے

خلیج اردو
22 اگست 2021
دبئی : اگر آپ کا خیال ہے کہ ہاٹا ڈیم ایک بہترین سیاحتی مقام تھا تو آپ غلط نہیں ہے لیکن اب آپ کو یہ بتایا جارہا ہے کہ اس مقام سے کئی گنا زیادہ بہترین سیاحتی مقام دبئی میں بننے والا ہے۔

ہفتے کے روز دبئی کے حکام نے چھ میگا پراجکٹس کا اعلان کیا تاکہ وہ اندرونی طور پر سیاحت کو مستحکم بنا سکے۔ اس میں پائیدار آبشار ، عالمی معیار کا ہوٹل اور بلندی پر واقع ہائکنگ ٹریک ہے جو ایک خواب کی مانند ہے۔

ہاٹا ڈیم کے سیاح جلد ہی ناقابل شکست خیالات اور تجربات سے لطف اندوز ہو سکیں گے جن میں ایک کیبل کار اسٹیشن ، ایک پہاڑ کے اندر ایک بین الاقوامی ہوٹل ، ایک پینورامک ریستوران ، نظارے کیلئے جہاز کا اوپری مقام ، اسکائی برج ، کورڈ کار پارکس اور ایسکلیٹرز وغیرہ اس میں شامل ہیں۔

ان منصوبوں میں سے ایک منصوبہ پانچ سو چار کلومیٹر طویل چیئر لفٹ کا بھی ہے۔ یہ آپ کو جبل النصور لے جائے گا جو تیرہ سو میٹر بلند ہے اور یہ دبئی کا بلند ترین مقام ہے۔

یہاں موجود ایک پل آپ کو نقابل یقین حد تک خوشگوار نظارہ دے گا۔ اس کے ساتھ جھیل کی طرف ہوٹل اور رخصتی اسٹیشن کو پہاڑ میں ضم کیا جائے گا۔

یقینی طور پر ہر جیسے دبئی کے ہر ہوٹل میں سویمنگ پول ہوتا ہے اور کشتیاں ہوتیں ہیں ، یہاں بھی ایسا ہوگا لیکن منفرد ایسا کہ جھیل پر کشتیاں تیریں گی۔ یہ بالکل قدرتی ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button