متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کرائسز میں ایکیا نے دنیا بھر میں اپنے ملازمین کیلئے 128 ملین ڈالر بونسز ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔

خلیج اردو
30 اکتوبر 2021
دبئی :ایکا کے سب سے زیادہ اسٹور چلانے والی کمپنی انگکا گروپ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے دورانیے کے حوالے سے اپنے ملازمین میں مجموعی طور پر 110 ملین یورویعنی 128 ملین ڈالر بونس کی ادائگی کرے گا۔

گروپ نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران نے اسے اپنے اینٹوں اور مارٹر کے زیادہ تر کاروبار کو آن لائن منتقل کرنے پر مجبور کیا اگرچہ لاک ڈاؤن میں فرنیچر اور گھریلو سامان خریدنے والے زیادہ لوگوں کے ساتھ سیل مضبوط رہی۔

ایکیا ریٹیل میں منیجر الکریکہ بیزرٹ نے کہا کہ کرونا وبائی مرض نے ہمیں ایسی صورتحال میں ڈال دیا جس کیلئے مجھے لگتا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی واقعی اس کیلئے تیار نہیں تھا۔ ہم دو ہفتوں کے اندر اپنے زیادہ تر آف لائن کاروبار سے آن لائن کاروبار میں چلے گئے۔

ہولڈنگ کمپنی انگکا جو ایکیا کے زیادہ تر اسٹورز کا انتظام سنبھالتی ہے نے کہا کہ بونس تمام مارکیٹوں کے ملازمین کو ادا کیے جائیں گے اور تنخواہوں کے لحاظ سے مختلف ہونگے۔

یہ بونسز سالانہ عام بونسز میں شامل ہوں گے۔ یہ سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے۔

مسٹر بیزرٹ نے بتایا کہ یہ بونس ملازمین کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ہے کہ ہمارے کاروبار کو بہترین طریقے سے کسٹمر کی خدمت کرنے کی کوشش کرنے کیلئے ری ڈائریکٹ کیا گیا تھا۔

ستمبر 2019 سے اگست 2020 کے مالی سال کے منافع میں کمی کے باوجود انگکا نے کرونا وائرس کے بحران کا نسبتاً بہتر انداز میں مقابلہ کیا ہے۔

انگکا کے مطابق لاک ڈاؤن کے منفی اثرات کو زیادہ تر گھریلو فرنشننگ پر صارفین کے اضافی اخراجات سے پورا کیا گیا۔ اگست 2021 تک اپنے تازہ ترین مالی سال کیلئےگروپ نے آمدنی میں 6 فیصد اضافے کا اعلان کیا اور یہ زیادہ تر آن لائن شاپنگ کے ذریعے ہوا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button