متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کیسز اور صحت یابی کا اعلان، کورونا کسیز میں بدستور اضافہ، 1800 سے زائد کیس ریکارڈ

وزارت صحت نے 618 ئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے  کورونا وائرس کے 618 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد741,325 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 1803 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 751,333 ‬ ہو گئی ہے.

وزارت صحت نے 2  مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2158 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 7850 ہوگئی ہے.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button