متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ابوظہبی اور العین میں 8 افراد کو جیل بھیج دیا گیا

(خلیج اردو) متحدہ عرب امارات میں کویڈ 19 کی وبائی صورتحال کی وجہ سے شادی بیاہ کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہے ۔ ابوظہبی اور العین کی شادی تقریبات منعقد کرنے پر 8 افراد کو گرفتار کر کیا گیا ہے ۔

ان افراد کو شادی کی تقریب میں دور کے رشتہ داروں کو شرکت کی دعوت دینے اور شادی میں کویڈ 19 کے خلاف جاری کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔
شادی کی ان تقریبات میں ماسک کے اشتعال کو یقینی ہیں بنایا گیا اور سماجی فاصلے قائم رکھنے کا بھی خیال نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے انکے خلاف کاروائی کی گئی ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں فیملی تقریبات میں 10 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button