متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کے پیش نظر ابوظبہی نے اسپاز اور صحرائی کیمپوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا

خلیج اردو
19 ستمبر 2020
ابوظبہی: ابوظبہی کے سیاحتی اتھارٹی نے جمعہ کو فائیو اسٹارز ہوٹل اسپاز اور صحرائی کیمپوں کیلئے خصوصی حفاظتی ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق ان جگہوں پر کام کرنے والے تمام عملے کا کورونا کورونا ٹیسٹ منفی ہو اور ہر دو ہفتے میں اپنا ٹیسٹ کرکے دیکھینا ہو گا کہ کہیں وہ کورونا سے متائثر تو نہیں۔

جو بھی شخص نزلہ یا زکام یا دیگر علاقمات رکھتا ہو ، اسے ان جگہون میں داخل نہ ہونا دیا جائے اور محکمہ صحت میں استیجابہ سروس کو اطلاع دی جائے۔ وہ تمام مہمان جن کا درجہ حرارت 37.3 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ہوں ، انہیں آئسولیشن روم لے جاکر متعلقہ حکام سے معائنہ کرایا جائے۔

ہدایت نامہ کے مطابق انٹری پوائنٹس پر تھرمل کیمرہ انسٹال کیا جائے یا تھرمامیٹر سے درجہ حرارت دیکھا جائے۔ ہوٹل اور صحرائی کیمپوں میں اسپاز کو مارچ سے جزوی طور پر کورونا کی وجہ سے بند کیا گیا تھا جو اب سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولے گئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button