متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی، شیخ شخبوط میڈیکل سٹی سمیت بیشتر ہسپتال کورونا وائرس سے پاک قرار

محکمہ صحت ابو ظہبی (ڈی ایچ ایچ) نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی میں شیخ شخبوط میڈیکل سٹی کوویڈ 19 کیسوں سے پاک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ شخبوط میڈیکل سٹی کو کورونا  سے پاک قرار دے دیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق یہ کامیابی ابو ظہبی کے صحت کے شعبے اور قومی اسکریننگ پروگرام کے ابتدائی پتہ لگانے کے طریقہ کار کی مستقل کوششوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔ اس نظام نے کورونا کے باعث میڈیکل کیئر حاصل کرنے والے کیسز میں بہت واضح کمی کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے پس پردہ بہت سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ محکمہ صحت کے مطابق عالمی سطح کی احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکتھے ہوئے اور  سیہا کے تعاون کے ساتھ اسپتال میں ایک بار پھر امارات کے تمام مریضوں کے لئے اعلی معیار کی طبی نگہداشت کی فراہمی کی جائے گی

محکمہ صحت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جمال محمد الکعبی کا مزید کہنا تھا کہ "ہم صف اول کے ہیروز کے لئے اظہار تشکر اور اور انکی تعریف کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے کوویڈ 19 جیسی وبائی مرض سے لڑنے میں ان کی انتھک کوششوں کے قابل ذکر نتائج کو دیکھا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تمام متعلقہ اداروں کی محنت کے نتیجے میں صحت یابی کی  شرح ایک مثبت سطح پر پہنچ گئی ہے”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ” آج صحت کی تمام ادارے معاشرے کے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنے مشن پر گامزن ہیں۔ صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کےلیے انکے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر سیہا کے ڈپٹی سی ای او،راشد الکوبیسی نے ابو ظہبی کو خطے میں صحت کی اعلی ترین سہولیات کی فراہمی کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔  انکا کہنا تھا کہ یہاں صحت سے متعلق دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی متعارف کروانا اور طبی عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر کلیدی توجہ دی جا رہی ہے۔

الکبوسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا اپنا فرض اور ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ اور یہ اماراتی حکومت کی وژن کے مطابق ہے۔  یاد رہے کہ سیہا "سہا ابو ظہبی کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کا سنگ بنیاد ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات میں انتہائی مربوط نیٹ ورک کے ذریعے پوری کمیونٹی کو صحت کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کی میراث رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ امارات کے بیشتر اسپتال اپنی بہترین سہولیات کی بدولت کورونا وائرس کے مریضوں سے مکمل طور پر پاک ہوچکے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button