متحدہ عرب امارات

ابوظہبی:حکام نے کورونا کیخلاف احتیاطی تدابیر اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے سنسان سڑکوں کی ویڈیو شئیر کر دی

خلیج اردو

ابوظہبی:اپنے آپ کو محفوظ رکھنا ہے تو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ابوظہبی میں حکام نے کورونا کیخلاف احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو اجگر کرنے کیلئے ایک ویڈیو شئیر کی۔

 

ابوظہبی حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شئیرکی گئی ویڈیو میں گزشتہ برس کورونا کے باعث لگائے گئے سخت لاک ڈاون میں سنسان نظر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو دیکھایا گیا ہے۔ویڈیو کے ساتھ پیغام میں عوام پر کورونا کا مقابلہ کرنے ساتھ ساتھ اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب مارات میں مارچ 2020 میں رات آٹھ بجے سے صبح چھ بجےتک کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔کرفیو میں عوام کے گھروں سے باہر نکلنے ہپر پابندی عائد کی گئی تھی۔ جون میں اس پابندی کوختم کیا گیا تاہم جولائی میں کیسز میں اضافے کے باعث دوبارہ اسکو نافذ کیا گیا۔

 

متحدہ عرب مارات میں دسمبرکے آغاز تک روزانہ کیسزکی تعداد پچاس سے بھی کم ہوچکی تھی تاہم دسمبر کے آخری حصے میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوا۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button