متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی کے بعد متحدہ عرب امارات نے سفری پابندیوں میں مزید سختی کر دی

خلیج اردو 01 جنوری 2022

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے کیسز مں تیزی سے اضافے کے باعث حکومت نے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے پابندیوں کو سخت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔حکومت نے دس جنوری سے غیر ویکسین شدہ افراد کے متحدہ عرب میں داخلے پر پابندی عائدکرنے کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات نے ویکسین شدہ افراد کیلئے بھی سفری شرائط سخت کردی ہیں۔حکام کے مطابق دس جنوری سے مکمل ویکسین شدہ افراد بھی بوسٹر دوز لگوائے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے۔بیماری یا کسی اور وجہ سے ویکیسن نہ لگوانے والے افراد کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس پر طبی ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button