متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا پابندیوں میں نرمی:15 فروری سے سینما گھروں میں مکمل گنجائش کے ساتھ آپریٹ کرینگے

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کی وزارت ثقافت نے اعلان کیا ہے کہ پندرہ فروری سے تمام سینما گھر مکمل گنجائش کے ساتھ آپریٹ کرینگے۔سینما گھروں میں تعداد کے حوالے سے لگائی گئی پابندی ختم ہوجائیگی۔پابندی ختم کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز منیجمنٹ اتھارٹی نے جاری کیا۔

 

اتھارٹی کے مطابق ہر امارات سینما گھروں کے آپریشن سے متعلق پابندی یا نرمیوں میں صورتحال کے مطابق ترمیم کرسکتا ہے۔وزارت ثقافت کے میڈیا آفس کے ایگزیگٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد خلفان کا کہنا ہے کہ کورونا کے آغاز سے ہی متحدہ عرب امارات نے اس پر انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے قابو کیا۔سینما گھروں کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کورونا کی روک تھام اور کامیابی سے اسکا مقابلہ کرنے کے بعد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکام کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکا گیا۔حکومت کی جانب سے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے۔ڈاکٹر راشد نے شہریوں سے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اپنائے جانے والے حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمدپر زور دیتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن کے عمل کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر راشد نے کہا کہ نیشنل اینرجنسی کرائسز منیجمنٹ اتھارٹی شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی شرح میں واضح کمی آرہی ہے جس کے بعد حکام کی جانب سے بھی حفاظت کے پیش نظر عائد پابندیوں میں یا تو نرمی لائی جارہی ہے یا انکو مکمل طور پر ختم کیا جارہا ہے۔

آنے والے دنوں میں سیاحت، شاپنگ مالز،اور پبلک ٹرانسپورٹ میں شہریوں کے تعداد کے حوالےسے عائد پابندیاں ختم ہوجائینگی۔ان پابندیوں میں نرمی سے ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button