متحدہ عرب اماراتخلیجی خبریں

کورونا وائرس کے اومی کرون وئرینٹ سے ابھی تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، عالمی ادارہ صحت

خلیج اردو 3دسمبر 2021

دبئی: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرونا وائرس کے نئے اومی کرون وئرینٹ سے ابھی تک کوئی بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق او میکرون وئرینٹ کے بارے میں شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔مختلف ممالک کورونا وائرس کے اس نئے وئرینٹ کو روکنے کے لیے جدوجہد کرہے ہیں۔

 

اقوام متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں اومی کرون وئرینٹ کے پھیلاو اور کیسز میں اضافے کے باوجود تاحال ابھی تک کہیں سے بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں ہیں۔

 

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسچن لینڈ مئیر کے مطابق جیسے جیسے مختلف ممالک اومی کرون کی تشخیص کیلئے ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو بڑھائیں گے اس کے ساتھ ہی کیسز میں بھی اضافہ سامنے آئے گا جبکہ اموات کے امکانات بھی بڑھ جائینگے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button