متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا ایک بار پھر بےقابو،چوبیس گھنٹوں میں 2400 سے زائد کیسز رپورٹ

خلیج اردو 31 دسمبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس ایک بار پھر اپنے پنجھے گاڑنے لگا۔محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں جمعہ کے روز دوہزار چار سو چھبیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دو افراد وائرس سے ہلاک بھی ہوئے۔جمعہ کے روز آٹھ سو پچہتر افراد  وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے۔

 

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 14ہزار 718 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر اب تک کورونا کے سات لاکھ 61 ہزار 937 سامنے آچکے ہیں۔وائرس سے اب تک 2164 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔745000 سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

 

دبئی میں حکام نے کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث نئے سال کی تقریبات میں ایس او پیز پر علمدرآمد کو یقینی بنانےکیلئے شہر بھر میں 200 انسپکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اسکولوں اور کالجز میں دو ہفتوں کیلئے آن لائن کلاسز کا اعلان کیا ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button