متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کے باوجود اموات کی شرح کم

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 2700 سے تجاوز کرچکی ہے۔کیسز میں اضافے کے باجود کورونا سے روزانہ ہونے والی اموات کی شرح کم ہے۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چند عرصے سے کورونا سے روزانہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو سے کم ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی کی بنیادی وجہ ویکسین ہے۔ متحدہ عرب مارات میں سو فیصد آبادی کم سے کم کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوا چکی ہے۔ویکیسن اور بوسٹر شاٹس سے شہریوں کے وائرس کا مقابلہ کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

 

ایک تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کا نیا وئرینٹ اومیکرون باقی ویرنٹس کے مقابلے میں تیزی سے پھیلتا ہے تاہم اس کا اثر دوسروں سے کم ہے۔ماہرین کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد پر اومیکرون ویرئنٹ اتنا اثر انداز نہیں ہوتا۔اومیکرون ویرئنٹ سے متاثر ہونے والے افراد آئسولیشن کے ذریعے اسکا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

 

متحدہ عرب امارات کے طبی ماہرین کے مطابق اومیکرون کیسز میں اضافے  کے باوجود اسپتالوں پر دباو کم ہونے کی اہم وجہ شہریوں کی جانب سے ویکیسن لگوانا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اومیکرون کے جو مریض اسپتالوں میں داخل ہیں انہیں آکسیجن یا کسی دیگر ایمرجسنی علاج کی ضرورت نہیں بلکہ ان کی حالت بلکل نارمل ہے۔ڈاکٹر کے مطابق مکمل ویکسین لگوانے افراد غیر ویکیسن شدہ افراد کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ اومیکرون سے محفوظ رہتے ہیں۔

 

طبی ماہرین کے ویکیسن شدہ افراد کو لاپرواہی نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بوسٹر شاٹ لگوانے پر بھی زور دیا پے جبکہ ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں کو جلد از جلد دوسری ڈوز بھی لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button