متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کو دو مرحلوں میں کھولنے کا اعلان کر دیا۔حکومتی ترجمان ہزا المنصوری کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق پہلے مرحلے میں طلباء 24 جنوری سے اسکولوں اور کالجز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

 

پہلے مرحلے میں کے جی،سائیکل ون،بارہویں اور تیرویں جماعتوں کے اسٹوڈنٹس تعلیمی اداروں میں کلاسز لیں گے۔باقی جماعتوں کے اسٹوڈنٹس کیلئے اہک ہفتے بعد 31 جنوری سے تعلیمی اداروں میں کلاسز کا آغاز کیا جائیگا۔

 

متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے آغاز پر سو فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم کرونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد تین ہفتوں کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے ہر امارات میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی قائم ہے جو مقامی سطح پر کرائسز پلان مرتب کرتی ہے۔دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ میں پہلے ہی اضافی اقدامات کے ساتھ تعلیمی اداروں میں کلاسز لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button