متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:الحوسن ایپ پر گرین اسٹیٹس حاصل کرنے کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات نے مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے الحوسن ایپ پر گرین اسٹیٹس حاصل کرنے کے حوالے سے نرمی کا اعلان کر دیا۔وزارت صحت کے مطابق اب مکمل ویکسین شدہ افراد کو گرین اسٹیٹس کیلئے پی سی آر ٹیسٹ نہیں کرانا ہوگا۔اب مکمل ویکسین شدہ افراد کا الحسن ایپ پر ریڈ اسٹیٹس گیارہ روز بعد خود بکود گرین ہوجائے گا۔

ایپ پر جاری معلومات کے مطابق دس دن کی قرنطینہ کے بعد گیارویں روز ایپ پر شہریوں کا ریڈ اسٹیسٹ خود بخود گرین ہوجائے گا۔یہ گرین اسٹیٹس ایک ماہ تک رہے گا۔رہائشی اگلے دو ماہ تک ہر دو ہفتوں بعد اپنا پی سی آر تیسٹ کرائیں۔

 

اس سے قبل کورونا سے متاثر ہونے والے مکمل ویکسین شدہ افراد کو صحتیابی کے بعد الحوسن ایپ پر گرین اسٹیٹس حاصل کرنے کیلئے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر کرائے گئے دو پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کرانا ضروری تھا۔ابوظہبی میں داخل ہونے اور مخلتف تفریحی اور عوامی مقامات جانے کیلئے بھی الحوسن ایپ پر گرین اسٹیٹس ہونا لازم ہے۔

الحوسن ایپ کے مطابق کورونا سے متاثر مکمل ویکسین شدہ افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد تین ماہ تک ویکسین کی بوسٹر شاٹ لگوانے سے استثنا حاصل ہوگی۔حال ہی میں ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں عوام کو کورونا مثبت آنے کے بعد دوسروں کی حفاظت کے پیش نطر خود کو گھر پر آئسولیٹ کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں الحوسن ایپ کا گرین اسٹیتس برقرار رکھنے کیلئے شہریوں کو ہر چودہ روز کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگا۔متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کے بعد بوسٹر شاٹ لگوانے والے کو مکمل ویکسین شدہ قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button