متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی:دبئی اور شارجہ کے بعد راس الخیمہ نے بھی کورونا پاںندیاں ہٹانے کا اعلان کر دیا

خلیج اردو

ابوظہبی: راس الخیمہ میں حکام نے کورونا کے پیش نظر مختلف سرگرمیوں اور تقریبات پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

راس الخیمہ کے حکام کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ روز مرکزی حکومت کی جانب حالات کو دوبارہ معمول پر کانے کیلئے تمام پابندیاں اٹھانے کے بعد کیا گیا۔

 

راس الخیمہ کے کرائیسز مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق امارات میں شادیوں اور جنازے میں تعداد کے حوالے سے اب کوئی پابندی نہیں ہوگی۔سیاحتی،ثقافتی،معاشی اور کاروباری مقامات پر بھی شہریوں کی تعداد کے حوالے سے عائد شرط ختم کردی گئی۔

 

مساجد اور عبادتگاہوں میں سماجی فاصلے کی حد ایک میٹر کر دی گئی۔حکام کے مطابق اسٹیڈیمز اور سینیما ہالز میں مکمل گنجائش کے ساتھ شہریوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

 

اس سے قبل دبئی اور شارجہ نے بھی کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔حکام کی جانب سے شہریوں کو نرمی کے باوجود ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد حکومت نے شہریوں کے تحفظ کیلئے عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button