متحدہ عرب امارات

نجی ٹیوٹر کی خدمات لینے والے ہوشیار رہیں، آپ کو سخت جرمانہ ہو سکتا ہے

خلیج اردو
17 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث گھروں میں نجی ٹویٹر کی خدمات حاصل کرنا غیر قانونی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔

خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق متحدہ عرب امارت میں ایک وکیل نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں ٹیوشن پڑھانے کی اجازت نہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو 20 ہزار سے 30 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

قانونی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ گھروں میں نجی طور پر ٹویشن پڑھاتے وقت سماجی فاصلے کو برقرار نہ رکھنے کا خدشہ رہتا ہے۔

ایک وکیل حادیہ حامد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز کے مطابق گھروں میں ٹیوشن پڑھانا غیر قانونی ہے ، جو استاد اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے 30 ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔ انہون نے کہا کہ نجی ٹیوشن گھروں ، عوامی مقامات یا کسی بھی جگہ غیر قانونی ہے خواہ وہ فری ہو یا فیس لے کر پڑھایا جائے۔

جو شخص نجی ٹیوشن کیلئے جگہ مہیا کرے گا اسے 20 ہزار درہم تک جرمانہ ہوگا۔

Source Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button