متحدہ عرب امارات

دبئی: ملازمین کے ماسک نہ پہننے کی وجہ سے 5 دکانداروں پر جرمانہ عائد، متعدد کو وارننگ جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے  کیسز میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے افراد اور دکانداروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جار رہا ہے۔

جمعہ کے روز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دبئی ورسان تھری ایریا اور شاپنگ مالز میں پانچ مختلف دکانداروں پر انکے ملازمین کے ماسک نہ پہننے کی وجہ سے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

دبئی کے اقتصادی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 دکانداروں کو دکانوں کے اندر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے اسٹیکر نہ لگانے وجہ سے وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بزاروں کے حالیہ معائنے کے دوران کورونا ایس اوپیز کی 15 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ جبکہ 711 کاروباری یونٹس کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پایا گیا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں  کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر حکام کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برت رہے۔ اس لیے ہی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی بیشتر دکانوں کو بند کرنے حکم دیا گیا ہے اور کچھ بزنس پرمٹ ضبط کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، دبئی کے اقتصادیات کے سے متعلق محکمے نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی شکایت دبئی کنزیومر ایپ کے ذریعے یا 600545555 اس نمبر کال کر کے کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button