متحدہ عرب امارات

کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر: امریکی کمپنی اس سال آخر تک ویکسین کی 20 ملین خوراکیں تیار کرنے کے لیے پر امید

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا ویکسین کی تیاری کی دوڑ میں شامل امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنی تجرباتی کورونا ویکسین کے 20 ملین خوراکیں تیار کرنے کی توقع کر رہی ہے۔

موڈرنا نے امریکی سکیورٹییز ریگولیٹرز کو جمع کروائی گئی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ وہ سال 2021 میں ویکسین کی 500 ملین سے 1 ارب خوراکیں تیار کرے گی۔

خیال رہے کہ ابھی تک امریکی حکام کی جانب سے کوئی بھی ویکسین استعمال کے لیے منظور نہیں کی گئی ہے۔ تاہم کچھ ویکسین کے تجربات آخری مراحل میں ہیں۔

جن کمپینوں کی ویکیسن تجربات کے آخری مراحل میں ہے، موڈرنا بھی انہی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ جس نے 25 ہزار 296 رضاکار ویکسین کے فائنل تجربات کے لیے بھرتی کیے ہیں۔

مزید برآں، بیماریوں کی روک تھام سے متعلق ادارے نے توقع ظاہر کی ہے کہ ویکسین کی منظوری ملنے والی پہلی دو کمپنیوں سے ویکسین کی 35 ملین سے 45 ملین خوراکیں اس سال آخر تک امریکہ میں دستیاب ہو سکتی ہیں۔

موڈرنا کا مزید کہنا ہے کہ اگر ان کی ویکیسن 70 فیصد تک بھی کار آمد ثابت ہوتی ہے تو اس کے ہائی رسک افراد کے لیے استعمال کی ایمرجنسی منظوری لے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button