متحدہ عرب امارات

جو قرنطینہ میں ہیں ان کے گھروں پر کس قسم کے نوٹس لگائے جائیں گے؟

خلیج اردو
19 ستمبر 2020
ابوظبہی: ابوظبہی میں اگاہی ماہم کیلئے گھروں میں قرنطینہ ہوئے افراد کے حوالے سے خصوصی ہدای نامہ جاری کیا گیا ہے۔

ابوظبہی محکمہ صحت مرکز نے کورونا وائرس کے حوالے سے عوام میں سماجی فاصلہ قائم رکھنے بارے اگاہی پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عوامی صحت کے تحفظ کیلئے حکام نے گھروں میں قرنطینہ ہونے والے افراد کے گھروں کے باہر نوٹس چسپاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظبہی حکومت کے میڈیا آفس کے ٹویٹر سے جاری ایک ویڈیو میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ معاشرے کے ذمہ دار فرد ہونے کے حوالے کردار ادا کریں۔ آپ کا تحفظ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ ہم اجتماعی طور پر ملکر کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔

دوسری طرف جمعرات کو حکام نے ہدایت کی ہے کہ ابوظبہی میں آنے والوں کیلئے لازمی ہے کہ انہون نے 96 گھنٹے پہلے اپنا پی سی آر ٹیسٹ کیا ہو اور وہ منفی بھی آیا ہو۔ جبکہ یہاں پہنچ کر ان کیلئے ڈی ٹی آئی ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button