متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریںخلیجی خبریں

حکومت نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کردیا، نوٹم جاری

ایس او پیز کی تمام تر پابندی کے ساتھ تمام غیرملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہوگی

 

اسلام آباد:  حکومت نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا نوٹم جاری کردیا، ایس او پیز کی تمام تر پابندی کے ساتھ تمام غیرملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ وٹم کے مطابق پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کے لیے سلاٹس کے اوقات کار سی اے اے جاری کرے گا تاہم گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

پروازوں کی مذکورہ اوقات کار میں آمدورفت اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت ہوگی نوٹم کے مطابق کارگو پروازوں سمیت خصوصی اور ڈپلومیٹک پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ 16جون کو وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی فضائی حدود کھولنے کی اجازت دیدی تھی، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ویزراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی سید زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان، اس مشکل وقت میں سمندر پار پاکستانیوں کی ضرورت کو سمجھنے اور فضائی حدود کھولنے کی اجازت دینے کیلئے آپکا شکریہ۔

دوسری جانب پی آئی اے نے اندرونِ ملک پروازوں کیلئے بکنگ شروع کردی ہے۔اس کے ساتھ ہی حکومت نے بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی ہے کہ اب وہ کسی بھی ائیرلائن کا ٹکٹ خریدا جاسکتا ہے۔ وزارتِ سمندر پار پاکستانی نے بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کو کسی بھی انٹرنیشنل ائیرلائنز کے ٹکٹ ڈئریکٹ فضائی کمپنیوں سے خریدنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ اب مسافروں کو کونسل خانوں سے ٹکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ براہ راست کسی بھی انٹرنیشنل فضائی کمپنی سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

Source : UP

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button