متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کیلئے اب فائزر ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے کا عمل شروع ہوگا

خلیج اردو
02 ستمبر 2021
دبئی: دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے اب کرونا ویکسین فائزر بائیوٹیک کی تیسری خوراک متعارف کرائے گا تاکہ وائرس کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھایا جا سکے۔ یہ بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے۔

وہ افراد جو فائزر ویکسین کے بوسٹر شارٹ کیلئے اہل ہیں ، درج زیل ہیں۔
وہ افراد جن کی قوت مدافعت انتہائی کمزور ہو۔
وہ افراد جن میں رسولی ہو یا ہیماٹولوجک میلیگنسی ہو یا اس حوالے سے حال ہی میں اس حوالے سے علاج کیا ہو۔

وہ افراد جو اعضا کی پیوندکاری کر چکے ہوں یا خلیات کی پیوندکاری کر چکے ہوں ، وہ لوگ جو پرائمری امیونوڈیفیسیئنسی کے شدید کیس میں مبتلا ہیں یا اعلی درجے یا لاعلاج ایچ آئی وی کے مریض ہوں اور اسی طرح ایسے مریض جن کا مدافعتی یا امیونوومودولیٹری ایجنٹوں کے ساتھ فعال علاج جاری ہے، وہ تیسری خوراک کیلئے اہل ہیں۔

مذکورہ بالا افراد کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ وبارہ سال سے زیادہ عمر کے ہوں۔ یہ بھی اہم ہے کہ یہ افراد تیسری خوراک لینے سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ایسے افراد جو تیسری خوراک کیلئے اپنی اہلیت کی تصدیق کرانا چاہتے ہوں انہیں دبئی محکمہ صحت کے ساتھ اپوائنٹمنٹ لینی ہوگی۔ اس کیلئے 800342 پر کال کرنی ہوگی۔

عالمی تحقیق کے مطابق اگر جو شخص ویکسین کی دونوں خوراک لے چکا ہوں اور کسی ایسی بیماری میں مبنتلا نہ ہو جو قوت مدافعت کو اثرانداز کرتی ہو تو ایسے افراد کو تیسری خوراک کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button