متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے خلاف جنگ کے ثمرات آنا شروع

خلیج اردو
29 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے خلاف بہترین حکمت عملی جاری ہے۔حکومت کی جانب سے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہ اہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ان کوششوں کے ثمران آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ملک میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد گزشتہ 6 مہینوں میں سب سے کم ہو کر 4 ہزار سے کم ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3892 ہے۔ جو صحت افزا ہے۔ گزشتہ روز 104673 ٹیسٹ کیئے گئے تھے جس میں صحت یابیوں کی تعداد 2189 تھی۔

مشاہدے میں آیا ہے کہ نئے کیسز کی تعداد کے مقابلے میں صحت یابیون کی تعداد زیادہ ہے۔

ڈاکٹروں نے ملکی سطح پر سائنسی اور ٹیکنالوجیکل لائحہ عمل کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے تمام وزارتوں اور امارات کی لیڈرشپ کی تعریف کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عادل آل سیسی جو کہ پرائم اسپتال میں سی ایم او اور کنسلٹنٹ برائے کیئر ہیں ، کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی بہتری اور تیاریوں کی وجہ سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ آسان ہو گئی ہے۔ جب وباء آئی تھی تو نہ لوگ تیار تھے اور نہ اسپتال ایسے میں کورونا کے کیسز بڑھ گئے لیکن اب شعبہ صحت کے اسعداد کار میں کافی بہتری آئی ہے اور کورونا کو شکست دینا بعید نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب عوام میں بھی احساس ذمہ داری بڑھ گئی ہے اور بہت سے لوگوں نے متائثر ہونے کی صورت میں خود کو گھروں میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button